امریکہ کی متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے دہشت گردی حملے کی مذمت

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثی دہشت گرد ملیشیا کی طرف سے پیر کو داغے گئے بیلسٹک میزائل کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایڈورڈ پرائس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب اسرائیل کے صدر خطے میں تعلقات کی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں،امریکہ ابوظہبی پر حوثیوں کے تازہ ترین میزائل حملے کی مذمت کرتا ہے، حوثیوں کے مسلسل حملوں سے شہریوں کو خطرہ ہے۔ پیر کی صبح، متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی دہشت گرد گروپ کی طرف سے پر داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا تھا۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے آبادی والے علاقوں سے باہر گرے۔

Comments (0)
Add Comment