ہاتھ سے بنا دنیا کا سب سے بڑا قالین شیخ زاید گرینڈ مسجدکی زینت ہے

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کے مرکزی ہال میں دنیا کا سب سے بڑا قالین بچھا ہوا ہے، جو خوبصورتی اور شاندار ڈیزائن کا حامل منفرد شاہکار ہے۔اس قالین کو دنیا کے سب سے ہنر مند فنکاروں اورکاریگروں نے ہاتھ سے بناہے ۔ اون اور سوتی دھاگوں سے اس قالین کو تقریباً 1ہزار 200 کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا تھا۔ 5ہزار400 مربع میٹر اس قالین میں فی 6.5 سینٹی میٹر 40 گرہیں اور پورے قالین میں2ارب 50 کروڑ گرہیں لگائی گئی ہے اور مکمل ہونے پر اس کا وزن35 ٹن ہے اس کے بہت بڑے سائز کے باوجود، قالین کو ایک ہی ٹکڑے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ، جس کی وجہ سے اسے 2017 میں دنیا کے سب سے بڑے قالین کے طور پر گنیز بک آف ریکارڈز کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اس کی گرہیں لگانے میں تقریباً 12 مہینے لگے تھے۔ منفرد ہم آہنگی اور جمالیاتی عناصر کو ایک دوسرے میں ضم کرتے ہوئے قالین مرکزی ہال کے فرش کی شان و شوکت کو چار چاند لگارہا ہے ۔ ہاتھ سے بنے ہوئے اس قالین کا حیران کن ڈیزائن اس کےاوپر لگے فانوس کی عکاسی کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کے پس منظر میں روایتی جڑی بوٹیوں کے مختلف قسم کے 25 قدرتی رنگ شامل ہیں ۔ قالین کا رنگ بنیادی طور پر سبز ہے، جو ایک سکون اور اآرام دہ جگہ کا احساس پیدا کرتا ہے۔ ڈیزائن کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے، قالین پر نمازیوں کی قطاروں کی نشاندہی کے لیے شیونگ تکنیک کا استعمال کیا گیاہے۔ قالین کی بُنائی 5ہزار مربع میٹر کے تعمیر شدہ رقبے پر تین بڑی ورکشاپس میں ہوئی۔ قالین کا اعلیٰ معیار کا مواد، رنگ، اور تخلیقی ڈیزائن اسے شیخ زاید گرینڈ مسجد کی بہترین چیزوں میں سے ایک بناتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment