دبئی میں 5 سے 11سال عمر کے بچوں کی کووڈ19 ویکسی نیشن کاآغاز

دبئی،(نمائندہ خصوصی)دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کوویڈ 19 کی فائزربیونٹیک ویکسین لگانے کااعلان کیا ہے۔ 5 سے 11 سال عمر کے بچوں کے والدین، ڈی ایچ اے کی ایپ یا واٹس ایپ (800 342) کے ذریعے بچوں کے لئے کووڈ19 کی ویکسی نیشن کے لئے پیشگی اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔فائزربیونٹیک ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کے لیے مئی 2021 سے لگائی جارہی ہے۔ پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کووڈ19 کے قومی ویکسینیشن پلان اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و تدارک (ایم او ایچ اے پی) کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام عالمی سائنسی شواہد پر مبنی اور بین الاقوامی پروٹوکول کے عین مطابق ہے۔ ڈی ایچ اے نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں اوررہائشیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام کووڈ 19ویکسین کے ذریعے اس عمر کے گروپ تک تحفظ کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ڈی ایچ اے کے جن مراکز سے ویکسین لگوائی جاسکتی ہے ان میں عود ميثاء ویکسینیشن سنٹر، الطوار ہیلتھ سنٹر، المزهر ہیلتھ سنٹر؛ ند الحمر ہیلتھ سنٹر، المنخول ہیلتھ سینٹر،البصيلي ہیلتھ سینٹر،ند الشبا ہیلتھ سینٹر،زعبيل ہیلتھ سینٹر اور البرشاء ہیلتھ سنٹر شامل ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک

Comments (0)
Add Comment