متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین دشمن ڈرون تباہ کردیئے:وزارت دفاع

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)وزارت دفاع نے 2 فروری کی صبح متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین دشمن ڈرون آبادی والے علاقوں سے دور روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment