دبئی پولیس نے ایکسپو 2020 جغرافیائی سلسلے کو پارکرنے والے لوگوں کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو چین کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دبئی، (نمائندہ خصوصی) رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر اور ایکسپو 2020 دبئی کے کمشنر جنرل شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے دبئی پولیس جنرل کمانڈ اینڈ ایکسپو 2020 دبئی کی تقریب میں شرکت کی جو لوگوں کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو چین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا جشن منانے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ ویڈیو چین میں مختلف قومیتوں کے 265 افراد کو دکھایا گیا ہے جو ایکسپو 2020 دبئی کے الفورسان پارک میں "Expo 2020 Dubai” جغرافیائی سلسلے کو پار کرتے ہوئے مختلف زبانیں بولتے ہیں۔ دبئی پولیس جنرل کمانڈ اینڈ ایکسپو 2020 دبئی نے بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی آفس کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی موجودگی میں آفیشل گینز سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ تقریب میں دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے انتظامی امور میجر جنرل احمد محمد رفیع، ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن ریسورسز بریگیڈیئر صالح مراد مختلف پویلینز کی نمائندگی کرنے والے بہت سے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ دبئی پولیس میں اسکالرشپ اور ریکروٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر منصور البلوشی نے ٹیم کے لیے دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کی لامحدود حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنکی کوششوں اور شرکت کے باعث یہ ممکن ہوا۔ ایکسپو 2020 دبئی میں حصہ لینے والے پویلینز کی نمائندگی 193 قومیتوں سے 265 افراد، 146 خواتین اور 119 مرد حضرات نے کی۔ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر البلوشی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی تقریبات کی میزبانی کے علمبردار کے طور پر متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو تخلیقی طور پر بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوشش دبئی پولیس جنرل کمانڈ کے ملازمین، یونیورسٹی کے طلباء، تعلیمی اداروں اور متعدد ایکسپو رضاکاروں کے درمیان تعاون ہے۔

Comments (0)
Add Comment