عبداللہ بن زایداورپاکستانی وزیرخارجہ کاعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے ٹیلی فون پرعلاقائی صورتحال اور سلامتی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ عبداللہ نے اماراتی پاکستانی تعلقات کی گہرائی اور وسعت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ بھلائی کے لیے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment