شیخ احمد بن سعید نے گلفوڈ2022 کا افتتاح کردیا

دبئی، (نمائندہ خصوصی) دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر اتھارٹی (ڈی ڈبلیو ٹی سی اے) کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم، نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کھانوں اور مشروبات کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ، گلفوڈ کے 27 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ عزت مآب شیخ احمد نے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات مريم المهيري اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل هلال سعيد المري کے ہمراہ شو کا دورہ کیا۔ 13 سے 17 فروری تک جاری رہنے والے بی اینڈایف صنعت کے اس عالمی شو میں ابھرتے ہوئے رجحانات اورصارفین کی کھانے پینے کی تیزی سے سامنے آنے والی عادات کو پورا کرنے کے جدید حل پیش کیے جائیں گے،اس شعبے کے چیلنجز کاجائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے مستقبل کے تجارتی معاہدوں کو عملی شکل دی جائے گی۔ 120 ممالک کی 4ہزار سے زیادہ کمپنیاں، متعلقہ صنعت کے سرکردہ ماہرین اور دنیا کے بہترین شیف تیزی سے تبدیل ہوتی صنعت کو ترقی کے راستے پر گامزن کریںگے۔ ایونٹ میں شرییک مہمان خریداروں سے ملاقات کر سکیں گے۔پائیداری، ایف اینڈ بی میں ای کامرس کا بڑھتا ہوا کردار، جدت پر مبنی ٹیکنالوجی اور اثر انگیز نئی چیزوں اور تجربات سے اگلے پانچ دنوں تک آگاہی اور معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کی مریم المهيري نے گلفوڈ انسپائر سیشن کا افتتاح کیا، جس میں بی اینڈ ایف کے ایگزیکٹوز، وزراء، پالیسی ساز، ریٹیل ایگزیکٹوز، ٹیکنولوجسٹ، ماہرین زراعت، تجزیہ کار اور ماہرین نے شرکت کی جنہون نے گرانقدر معلومات،کھانے پینے کی صنعت کے عالم اور پیش رفت کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ گلفوڈ 2022 میں ناروے کی سی فوڈ انڈسٹری کا نیا پویلین قائم کیا ہے،ایونٹ کے نئے شرکا میں آسٹریلیا،کولمبیا،جنوبی افریقہ،سوئٹزرلینڈ اور ہانگ کانگ کے اداروں کے علاوہ یوروگوئے،پانامہ اور ازبکستان شامل ہیں۔ شرکاء، چاہے وہ نئے ہوں یا طویل مدتی نمائش کنندگان، وہ تمام گلفوڈ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ فرانس اپنے 69 کمپنیوں کے ساتھ دوسری بار شرکت کررہا ہے، بزنس فرانس کی قیادت میں بہترین فرانسیسی ایف اینڈ بی اس خطے میں متعارف کرارہی ہیں۔ بزنس فرانس کے یو اے ای آفس اینڈ ایف اینڈ بی کے سربراہ فلیوی پاکوئے کا کہنا ہے کہ عالمی خوراک کے خریدار، درآمد کنندگان اور تقسیم کار اپنی مطلوبہ مارکیٹ کے لیے موزوں سپلائیز تلاش کرنے کے لیے نیٹ ورکنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے دوران میں نے دیکھا کہ فرانسیسی نمائش کنندگان اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کے لیے بہت پرجوش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے سالانہ بی اینڈ ایف سورسنگ ایونٹ میں شرکت فرانس کے لیے ایک روایت بن گیا ہے۔ ہم گلفوڈ کے 27 ویں ایڈیشن میں حصہ لے کر اپنے عزم کا اعادہ کرنے اور یہاں آنے والوں کے ساتھ فرانسیسی فوڈ انڈسٹری کی اقدار کا اشتراک کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایونٹ کے پانچ دنوں میں نمائش کنندگان اور لائیو کوکنگ سٹیشنز سے اکٹھا ہونے والے کھانے کی ری سائیکلنگ سے کارآمد کھاد تیار کی جائے گی جس کے لیے ایک اسٹارٹ اپ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ زیرو ویسٹ چیمپئنز کو اس ہفتے ایک خصوصی تقریب کے دوران بہترین اینڈ ٹو اینڈ حل کے لیے انعام دیا جائے گا۔ آٹھ کیٹیگریز میں گلفوڈ انوویشن ایوارڈزکا اعلان پیر 14 فروری کو کیا جائے گا ان کیٹیگریز میں پائیدار پیکیجنگ اور صحت،پودوں سے خوراک کے حصول کے جدید طریقے، کھانوں اور ٹھنڈی مصنوعات کو منجمد کرنے میں جدت پر مبنی طریقے شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتہ شیف اور فوڈ انفلوئنسرز کھانے پکانے کی مہارتوں کا لائیو مظاہرہ پیش کریں گے۔ ایونٹ کے دوران، 50 ریستورانوں کے 70 تک باورچی 1,000 سے زیادہ منفرد پکوان تیار کریں گے۔ ایونٹ کے دوران گلفوڈ یوتھ ایکس کے نام سے رواں ہفتے پہلی بار ایک نئے پلیٹ فارم کا اغاز کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیاربناتے ہوئے ماکولات اور مشروبات کی صنعت کے مستقبل کو فروغ دینا ہے۔افتتاحی تقریب سے اماراتی نوجوان ٹیلنٹ کو معروف باورچیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا جو لائیو کچن میں سیکھنے کے تجربات فراہم کریں گے۔ اس تقریب کے لیے سخت حفاظت اور حفظان صحت کے پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک

Comments (0)
Add Comment