متحدہ عرب امارات اور ترکی کےد رمیان درمیان دوطرفہ تعاون کے 13معاہدے ہوئے

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تیرہ معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں اور پروٹوکول کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، صحت، زراعت، نقل و حمل، صنعتوں، جدید ٹیکنالوجی، موسمیاتی کارروائی، ثقافت، نوجوانوں اور دیگر متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ ابوظبی کے قصر الوطن محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں میں درج ذیل شامل ہیں 1 – صحت اور طبی سائنس کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور ترکی کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پرعبدالرحمن بن محمد بن ناصر الاویس اور ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے دستخط کیئے ۔ 2 – صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور ترکی کے صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورنک کے درمیان جدید صنعتوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ 3 – موسمیاتی تبدیلی کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے موسمیاتی کارروائی پر مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔ 4 – متحدہ عرب امارات اور ترکی کی حکومتوں کے درمیان ثقافتی شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر نورہ بنت محمد الکعبی اور ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کیا۔ 5- متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان ایک جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ شروع کرنے کے ارادے کے مشترکہ بیان کا تبادلہ وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری اور ترکی کے وزیر تجارت مہمت موش نے کیا۔ 6- موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری اور ترکی کے زراعت اور جنگلات کے وزیر بیکر پاکڈیمرلی نے زرعی شعبوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔ 7- متحدہ عرب امارات اور ترکی کی حکومتوں کے درمیان زمینی اور سمندری نقل و حمل کے شعبوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور ترکی کے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل کریس میلو اوغلو نے کیا۔ 8 – متحدہ عرب امارات اور ترکی کی حکومتوں کے درمیان نوجوانوں کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ وزیر مملکت برائے امور نوجوانان شمع بنت سہیل المزروئی اور ترکی کے وزیر ثقافت اور سیاحت مہمت نوری ایرسوئی نے کیا۔ 9 – نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سعید النیادی اور ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کے درمیان بحران اور آفات سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ 10 – موسمیات کے شعبے میں ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ قومی موسمیاتی مرکز کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین فارس محمد المزروئی اور ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کیا۔ 11 – متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سعید الطیر اور ترک صدر کے دفتر کے مواصلات کے سربراہ فرحان التان نے میڈیا تعاون کے پروٹوکول کا تبادلہ کیا۔ 12 – توازون اکنامک کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق عبدالرحیم الحوسانی اور ترک دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر کے درمیان دفاعی تعاون پر ایک خط کا تبادلہ ہوا۔ 13 – متحدہ عرب امارات کی نیشنل لائبریری اور آرکائیوز اور ترکی کے ایوان صدر سے منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ آرکائیوز کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول کا تبادلہ نیشنل لائبریری اینڈ آرکائیوز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عبداللہ ماجد العلی اور ترکی کے ایوان صدر کے اسٹیٹ آرکائیوز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اوگر انال نے کیا۔

Comments (0)
Add Comment