ایکسپو2020 دبئی میں شرکت سے کوسوو کی اقوام متحدہ رکنیت کی راہ ہموار ہوگی: روزیتاہ جداری

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) – کوسووکی وزیر صنعت، کاروبار و تجارت روزیتاہجداری نے کہا ہے کہ ایکسپو2020 دبئی میں شرکت سے ان کو اقوام متحدہ کی رکنیت ملنے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے جوملک کی 2008 میں آزادی کے بعد سے ایک دیرینہ خواب ہے۔ وام نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں روزیتا ہجداری نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں پرتپاک مہمان نوازی ، اپنے ملک کوپزیرائی ملنے دیگر 191 ممالک کے ساتھ برابری کے سلوک ہر ہم بہت شکرگزار ہیں۔چھ ماہ تک جب ہمارے ملک کا پرچم ایکسپو میں لہراتا رہے گا توہم اس کو اپنے ملک کو دیگر ممالک سے تسلیم کیے جانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جس سے ہمیں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ سابق یوگوسلاویہ میں شامل مغربی بلقان کے اس ملک کو پہلے ہی تقریباً 116 ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔ ابوظہبی میں کوسووا کے سفارت خانے میں خصوصی انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے مزید ممالک کی جانب سے ہمیں تسلیم کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ یہاں ایکسپو میں آنے والے بہت سے لوگ ابھی تک نہیں جانتے کہ کوسوو کہاں ہے کیونکہ یہ ایک نئی ریاست ہے۔ اقوام متحدہ کی رکنیت کے طریقہ کار کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنے پانچ مستقل ارکان میں سے کسی کے ویٹو کیے بغیر شمولیت کی سفارش کرنا لازمی ہے ۔ اس کے بعد رکنیت کے معاملے کو غور کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئی ریاست میں داخلے کے لیے 193 رکنی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کا ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا تک پہنچنے کے لیے کوسوو کی پہلی ایکسپو ۔ روزیتا جواپنے ملک کے تجارتی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جمعرات کو ایکسپو میں یو اے ای کے حکام سے ملاقات اور کوسوو کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پویلین کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی وجہ سے کوسوو کو پہلی بار ایکسپو میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2008 میں آزادی کے بعد سے، ہم مزید ممالک سے اپنے ملک کو تسلیم کرانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کوسوو کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا اور ہم اس کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایکسپو جیسا ایونٹ دوسرے ممالک سے تسلیم کئے جانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے یورپی یونین (ای یو) میں رکنیت کے لیے کوسوو کی کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ یورپی یونین کے ساتھ انضمام حجداری کوسوو کے یورو-اٹلانٹک انضمام کی پرزرو حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک یورو-اٹلانٹک انضمام کے ایجنڈے کے لیے بہت زیادہ پرعزم ہے۔ اس کے لیے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے ہی پرعزم ہیں۔ لیکن اگر ہمیں اقوام متحدہ کی رکنیت مل جاتی ہے، تو ہمارے پاس زیادہ عالمی قبولیت اور مواقع ہوں گے۔ کوسوو کی تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) میں شمولیت کی کوششوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں نیٹو میں توسیع جاری رہے گی اور ایک دن ہم اس کا حصہ ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment