یومیکس اور سم ٹیکس کانفرنس ابوظہبی میں شروع ہوگئی

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان کی سرپرستی میں "سرحدوں کے بغیر خود مختار نظام: ایک بہت بڑی پیش رفت اور امید افزا امکانات” کے سلوگن کے ساتھ "بغیر پائلٹ کے نظام 2022کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن یومیکس اور سم ٹیکس نمائشوں کے ساتھ ابوظہبی میں شروع ہوگئی۔ ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشنز کمپنی (ایدنیک) کے زیراہتمام وزارت دفاع کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک کے رہنما، اعلیٰ عہدے دار، تعلیمی محققین کا گروپ اور 2ہزار ماہرین ذای حیثیت میں اور آں لائن شریک ہیں۔ کانفرنس میں بغیر پائلٹ نظام کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ماہرین، فیصلہ ساز، ماہرین تعلیم اور سرکاری عہدیدار شرکت کررہے ہیں جس میں چار اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان موضوعات میں بغیر پائلٹ کے بدلتے ہوئے منظر نامے کو سمجھنا ؛ اعتماد اور تفہیم کی سہولت: بغیر پائلٹ کے دور میں انسانی مشین کی ٹیمنگ اور فیصلہ سازی؛ جدت کو بہتر بنانا: استعمال میں لانے اور انضمام کے چیلنجز پر قابو پانا؛ اور بغیر پائلٹ کے نظام اور آئی آر4: ٹیکنالوجی مستقبل کی صلاحیتوں کو کس طرح تشکیل دے رہی ہے شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment