قاہرہ، (نمائندہ خصوصی)عرب پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات کے مریخ کے تحقیقاتی مشن "امید ” کو 2021 کے لیے پائیدار ترقی کے حصول کابہترین عرب منصوبہ منتخب کیا ہے۔ اسے ان تین بڑے عرب منصوبوں میں سےایک کے طور پر منتخب کیا گیا گیا جنہیں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے عرب رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کا اعلان قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی عرب پارلیمنٹ اور عرب کونسلوں اور پارلیمنٹ کے سربراہان کی چوتھی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل، ایف این سی کے سپیکر کے پہلے نائب اور کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے پارلیمانی ڈویژن کے شریک وفد کے سربراہ حماد احمد الرحومی نے عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی سے ایوارڈ وصول کیا۔ ایوارڈ دینے کی اعزازی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے پارلیمانی ڈویژن کے وفد اور عرب پارلیمنٹ گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔