دبئی(نمائندہ خصوصی) دبئی ورلڈ ڈرماٹولوجی و لیزر کانفرنس اور نمائش (دبئی ڈرما 2022) کا 21 واں ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 27 فروری سے یکم مارچ تک ہوگا۔ ’’شیپنگ دی فیوچر آف ڈرمیٹالوجی اینڈ ایستھیٹکس‘‘ کے عنوان کے تحت یہ ایونٹ دنیا بھر کے اس سے متعلقہ صنعتی اداروں اور پیشہ ور افراد کو سائنسی علم پر تبادلہ خیال اور اس شعبے میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔104 ممالک سے 20ہزار سے زیادہ مہمانوں کی شرکت کے ساتھ دبئی ڈرما 2022 میں 300 کمپنیوں کی جانب سے1ہزار 200 سے زیادہ مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ایونٹ میں کوریا، فرانس، چین، اسپین، ترکی، اٹلی اور پولینڈ کی جانب سے بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے 349 سے زیادہ ماہرین 326 سائنسی سیشنز میں اپنے نقطہ نظر کو پیش کریں گے، سیشنز میں بین الاقوامی طلباء کی 79 ورکشاپس اور 90 ڈیجیٹل پوسٹر پریزنٹیشنز شامل ہیں۔ اس تقریب میں جن اہم موضوعات پر توجہ دی جائے گی ان میں طب، علاج، امراض اطفال، جراحت اور کاسمیٹک ڈرماٹولوجی شامل ہیں۔ دبئی طبی سیاحت کے ایک ممتاز مقام کے طور پر ابھرا۔ دبئی ڈرما 2022 ایسے موقع پر معقد ہورہا ہے جب دبئی ایک ممتاز طبی سیاحتی مقام کی حیثیت سے سامنے آیا ہے جس میں ڈرماٹولوجی اور حسن وآرائش شعبے شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں بہت سی نئی سائنسی کامیابیاں دیکھنے کے ساتھ، عالمی سکن کیر مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2025 تک، دنیا بھر میں سکن کیئر مارکیٹ کی مالیت تقریباً 189 ارب امریکی ڈالر متوقع ہے۔ عالمی ڈرماٹولوجی ادویات کی مارکیٹ کی مالیت اس وقت تقریبا 40 ارب 50کرور ڈالر ہے جبکہ ڈرماٹولوجی ڈیوائسز کی عالمی مارکیٹ کی مالیت 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور 2025 تک اس کے 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ عالمی ڈرماٹولوجی لیزر مارکیٹ، جس کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے، بھی ہر سال بڑھ رہی ہے۔ ڈرمو کاسمیٹکس اور ڈرمل فلرز کی مارکیٹ 70 ارب ڈالر ہے۔ دبئی ڈرما 2022 میں نمائش کنندگان لائیو پیشکش کے ساتھ جدید ترین آلات اور جدید ترین ڈرماٹولوجی پروڈکٹس کی نمائش کریں گے۔دبئی ڈرما کے ایگزیکٹو چیئرمین اور انڈیکس ہولڈنگ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالسلام المدنی کا کہنا ہے کہ ہم ان نئے امکانات اور مواقع کے بارے میں پرجوش ہیں جن کو دبئی ڈرما 2022 اجاگر کرے گا۔۔ یہ تقریب ڈرماٹولوجی، جلد کی دیکھ بھال اور لیزر کے شعبے میں جدید ترین سائنسی معلومات اور اختراعات کو اجاگر کرے گی۔ تازہ ترین دریافتیں۔ ماہر امراض جلد اور دبئی ڈرما کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر إبراهيم كلداري نے اس حوالے سے کہا کہ دبئی ڈرمامیں دنیا بھر سے ماہرین شرکت کریں گے تاکہ جدید ترین دریافتوں اور سائنسی معلومات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا اشتراک کیا جا سکے۔ اس تقریب میں بہت سے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ دبئی ڈرما کی سائنسی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسن كلداري نے کہا کہ دبئی ڈرما نہ صرف ڈرماٹولوجی میں گہری تحقیق کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، بلکہ صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک دوسرے سے جڑنے اور ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے کے لیے ایک لائیو ایونٹ بھی پیش کرتا ہے۔ دبئی ڈرما کا انعقاد ہر سال انڈیکس کانفرنسز اور ایگزیبیشنز ، پین عرب لیگ آف ڈرماٹولوجی، عرب اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی ایستھیٹکس (اے اے ڈی اے) اور جی سی سی لیگ آف ڈرماٹولوجسٹ اور حکومت دبئی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے کرتا ہے۔