وزارت داخلہ کا ڈرونز اورہلکے کھلونا ہوائی جہازوں پر پابندی میں توسیع کااعلان

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) وزارت داخلہ نے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (GCAA) کے ساتھ مل کر ڈرونز اور ہلکے کھلونا ہوائی جہازوں پر پابندی میں اگلے نوٹس تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے شہریوں کی جان ومال کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ حکام اور کمپنیاں جنہوں نے کام کے معاہدوں یا تجارتی منصوبوں پر دستخط کیے ہیں اورڈرون کے استعمال پر انحصار کرتے ہیں اس پابندی سے استثنیٰ کیلئے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیے GCAA سے رابطہ کریں۔ وزارت نےکہا ہے کہ جو کوئی بھی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ بالا سرگرمیاں جاری رکھتا ہے اور متعلقہ ضوابط کو نظر انداز کرتا ہے اس کے خلاف 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 176 کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں چھ ماہ سے پانچ سال تک قید اور کم از کم 100,000 درہم جرمانہ شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment