ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز (ادنوک ایل اینڈ ایس) اور صف اول کی ڈاؤن اسٹریم ایل این جی پلیٹ فارم اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی اٹلانٹک گلف اینڈ پیسیفک انٹرنیشنل ہولڈنگز (اے جی اینڈ پی) نے ادنوک ایل اینڈ ایس کے ایل این جی کیریئر ایش کو فلوٹنگ سٹوریج فیسیلٹی (ایف ایس یو)کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک چارٹر معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی سے شروع ہونے والے معاہدے کی شرائط کے تحت اے جی اینڈ پی کیریئر کو فلپائن میں بتنگاس خلیج کے ایلجان میں پہلے ایل این جی درآمدی ٹرمینل کے لیے استعمال کرے گی۔ چار سال کی ممکنہ توسیع کے ساتھ 11 سال کی مدت کے اس معاہدے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان موجودہ تعلقات مضبوط مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ جہاز ادنوک ایل اینڈ ایس کے آٹھ ایل این جی جہازوں پر مشتمل بیڑے کا حصہ اور فی الحال ایک معاہدے کے تحت ادنوک کی ذیلی کمپنی ادنوک ایل این کے زیر استعمال ہے ۔ ادنوک ایل این جی کے ساتھ معاہدے کی مدات ختم ہونے پر ایش اے جی اینڈ پی کی فلوٹنگ سٹوریج کی سہولت کے طور پر کم از کم 11سال اور زیادہ سے زیادہ 15 سال تک کام کرے گا۔ ادنوک ایل اینڈ ایس کے سی ای او کیپٹن عبدالکریم المصعبي نے اس حوالے سے کہا کہ یہ معاہدہ پی اینڈ اے جی کے ساتھ ہماری موجودہ شراکت داری کی بنیاد پر ہے جو ہمارے اثاثوں کے بھرہور استعمال کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ پی اینڈ اے جی کو اس کے سٹوریج کے لیے اس جہاز کی فراہمی سے اس جہاز کی آپریشنل عمر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے اضافی مالی قدر اور نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ اے جی اینڈ پی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جوزف سیگلمین نے کہاکہ فلپائنی ایل این جی ٹرمینل ایل این جی کو ذخیرہ اور فلپائن کے لیے ایک اہم ایندھن فراہمی کے ذریعے کے طور پر قدرتی گیس کی تسیل کرے گا۔ ہمیں ایل این جی لاجسٹکس کے عالمی ادارے، ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز کے ساتھ شراکت کا اعزاز حاصل ہے۔ ایش کو 1995 میں جاپان میں بنایا گیا تھا جس کی گنجائش 137,315.444 کیوبک میٹر ہے افتتاح کے وقت یہ دنیا کے سب سے بڑے ایل این جی جہازوں میں سے ایک تھا کیوبک میٹر ایل این جی تھی