دبئی (نمائندہ خصوصی)ایکسپو 2020 دبئی کے پائیداری پویلین ، ٹیرا میں آنے والے شرکا کی تعداد ہفتے کو10 لاکھ تک پہنچ گئی،پویلین نے لوگوں کو پائیدار طرز زندگی کی عادات اپنانے کے لیے اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پویلین میں کرہ ارض کو پہنچنے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے اور اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے لوگوں کو ایسے طریقوں سے آگاہ کیا گیا ہے جس سے سیارہ زمین کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے ،یہاں کا وزٹ کرنے والے 95 فیصد زائرین نے ماحولیات میں مثبت تبدیلی کے لیے کوششوں کا وعدہ کیا ہے جس میں گوشت کھانے کے دنوں میں وقفہ اور اپنی کاروں کی بجاے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال شامل ہے۔ پائیداری پویلین میں آنے والا دس لاکھواں وزیٹر دبئی کا رہائشی سنتوش فرنانڈس تھا، جو ایکسپو 2020 دبئی میں اپنی بیوی شیتل، اپنے بچوں 11 سالہ سیونا، چھ سالہ سیانا، اوراپنے دوست تشار کاولی کے ساتھ آئے ۔ اس خاندان کو اس موقع پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔ سنتوش نے کہاکہ یہ پہلا پویلین ہے جس کا ہم نے دورہ کیا ہے ، اس لیے یہ ایک حیرت کی بات ہے، ٹیرا میں چیزوں کو واقعی دلچسپ ہے جس نے ہمیں سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ ہم یقینی طور پر اپنی زندگیوں میں کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں، خاص طور پر پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے ہم اپنے معمولات میں تبدیلی لائیں گے۔ ہفتہ کے روز پائیداری پویلین میں آنے والے تمام مہمانوں کومتحدہ عرب امارات کے قومی درخت اور رواداری کی علامت، الغاف کے بیجوں کے پیکٹ دیئے گئے اس موقع پر رضاکاروں نے رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جنگلی حیات کا عالمی دن جمعرات (3 مارچ) کو ٹیرا میں منایا جائے گا جس کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے آگاہی پیدا کرنا اور متحدہ عرب امارات اور ایکسپو کے شرکاء کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔