متحدہ عرب امارات کااقوام متحدہ کی طرف سے حوثی ملیشیا کودہشتگردگروپ قرار دینے کا خیرمقدم

نیویارک(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے یمن پر پابندیوں کی تجدید اور حوثی ملیشیا کو پہلی بار "دہشتگرد گروپ” قرار دینے کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس قرار داد میں حوثی ملیشیا کو اسلحے کی پابندی کے تحت یمن کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور حوثی دہشتگرد گروپ کی طرف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر سرحد پار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں گروپ سے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے کہا کہ اس قرارداد کا مقصد حوثیوں کی صلاحیت کو محدود کرکے یمن میں جنگ کو محدود کرنا ہے۔ اس میں بین الاقوامی بحری جہازوں پر حملے بند کرنے اور یمن میں شہریوں کی تکالیف کی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ لانا نسیبہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے حوثی ملیشیا سے دہشتگردانہ کارروائیاں اور ساحلی حملے بند کرنے اور ایک سنجیدہ سیاسی عمل شروع کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے مطالبات کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بحران کو ختم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ خلیجی اقدام اور قومی مذاکرات کانفرنس کے نتائج کے مطابق یمنیوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں بشمول قرارداد نمبر 2216 کے مطابق سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں شامل ہونا ہے

Comments (0)
Add Comment