ایج گروپ کے ادارے الطائف کا بکتر بند گاڑیوں کے لیے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ کی تیاری کا معاہدہ

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے عسکری آلات کی دیکھ بھال،مرمت اور اوور ہال( ایم آر او) کی خدمات فراہم کرنے والے ایج گروپ کے ادارے الطائف نے این آئی ایم آر کے لیے 413 پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ( پی ڈی یو) کی تیاری اور انہیں ان کی بکتر بند گاڑیوں میں نصب کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ فوجی گاڑی کی معاون بیٹری سے مختلف الیکٹریکل سسٹمز کو بجلی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کردہ پی ڈی یوز کمپنی کے ہنر مند اماراتی انجینئرز کی جانب سے اندرون ملک تیار کیے جاتے ہیں جو صارفین کی تمام ضوریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بائے جاتے ہیں۔ مختصر لیڈ ٹائم کو یقینی بنانے کے لیے، الطائف نے اپنی تیز رفتار پیداوار، ترسیل اور تنصیب کے لیے ایک مخصوص اسمبلی لائن قائم کی۔ الطائف کے سی ای او سيف الدهباشي نے کہا کہ ایج گروپ کی جانب سے این آئی ایم آر کے ساتھ اپنے بہتر پی ڈی یوز کی ان کی فوجی گاڑیوں میں تنصب کا معاہدہ قابل فخر ہے۔ منفرد ڈیزائن کردہ پی ڈی یو مکمل پاور پروٹیکشن کی یقینی بنانے کے لیے صنعتی تجربے اور الیکٹریکل مہارت کو استعمال کیا گیا ہے۔ این آئی ایم آر کے سی ای او آبری دو پیلیسز نے کہا کہ جیسے جیسے فوجی گاڑیوں میں بجلی کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، پی ڈی یوز کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہونا ضروری ہے۔ ہمیں اس شعبے میں الطائف کی وسیع پیمانے پر مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے خوشی ہے ۔ الطائف اپنے صارفین کو ان کی اثاثوں کی کارکردگی اور مشن کی تیاری کی ضمانت کے لیے ضروری لائف سائیکل خدمات اور تکنیکی صلاحیت کی ترقی فراہم کرتا ہے۔ اس کی نو جدید ترین ورکشاپس جغرافیائی طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے پیداواری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جب کہ ایک موبائل یونٹ ایم آر او کی تمام اقسام کی ضروریات کو فوری اور مؤثر طریقے سے پورا کر سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment