متحدہ عرب امارات کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں اور جدت کے دیرپا مثبت اثرات سامنے آئیں گے:سی ای او،سی آئی او آرک

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) اثاثہ جات کے بین الاقوامی انتظامی ادارے، آرک انویسٹ کی بانی،چیف ایگزیکٹو افسر اور سی آئی او کیتھی ووڈ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی صحیح شعبوں پر توجہ، بشمول خواتین کے لیے مساوی مواقع اور خواتین قیادت اور صلاحیتوں میں سرمایہ کاری دیرپا مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ لوو ابوظہبی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع جاری فوربز 30/50 کانفرنس کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو ایک انٹرویو میں ووڈ نے کہاکہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات میں خواتین کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ماڈل اور کوششوں کے حوالے سے ایک سوال پر، انہوں نے یو اے ای میں خواتین رہنماوں کو مواقع کی فراہمی کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں اعلی سطح سے ہوری ہے۔ یہ قیادت ہی ہے جو ایسا کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسا ہو رہا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کے ماحول اور جدت پر دی جانے والی توجہ کے بارے ووڈ نے کہا کہ ہم جدت کے لیے ابوظہبی کی خواہش سے بہت متاثر ہیں، متحدہ عرب امارات کے رہنما ابوظہبی کو اورعمومی لحاظ سے متحدہ عرب امارات کو نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پورے، ای ایم ای اے (یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ) کے خطے میں جدت کا مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جدت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت پرعزم ہے وہ یہ سمجھنے کے لیے کوشاں ہیں کہ دنیا کس طرح سے بدل رہی ہے اور وہ اس میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔ کاروباری کامیابی کی کلید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کاروباری نقطہ نظر سے ان کے خیال میں کسی کامیابی کا عنصربڑی ضروریات کا پیدا کرنا اور انہیں پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی میں سست روی اورپھر2008-2009 کی معاشی کساد بازاری کے بعد عوامی ایکویٹی مارکیٹوں میں جدت سے ہٹ کر اقدامات اٹھائے گئے۔ آرک انویسٹ کے کاروباری ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کرنے والے حقیقت میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں، کیونکہ ہم نے جدت میں سرمایہ کاری میں عوام کو حصہ دار بنایا ہے تاکہ کسی بھی فرد کو اس تک رسائی حاصل ہو سکے۔ پبلک ایکویٹی مارکیٹ کی وینچر کیپیٹل فنڈ میں شمولیت اور لوگوں کو اگلے 5 سے 10 سالوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اپ ہمیں سب سے آگے پائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment