نیویارک، (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات نے ایتھوپیا میں امداد کارروائیوں کے لیے 8کروڑ50لاکھ ڈالر دینے کا علان کیا ہے۔ قحط امدادی فنڈ میں تعاون کے تحت یہ امداد عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی)، بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) اور اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) سمیت کئی ایک ایجنسیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ امدادی فنڈ کا اعلان انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے قرن افریقہ میں خشک سالی کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ اس امدادی شراکت کے حوالے سے وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نهيان بن مبارك آلنهيان نے کہاکہ متحدہ عرب امارات قرن افریقہ کے استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ خطے پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے انسانی صورتحال کو مزید مشکل بنادیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی اس امداد اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امدادی ایجنسیاں ان خطوں کی مدد کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہوں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات کا تعاون امارات ہلال (ای آر سی) اور خلیفہ فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنائے گا جس میں صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ایئر برج پروازوں کا ایک سلسلہ اور ایک امدادی بحری جہاز شامل ہے۔