براکہ کے دوسرے یونٹ کے کمرشل آپریشنز شروع کرنے سے صاف بجلی کی پیداوار دوگنا ہوگئی

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (ای این ای سی) نے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ 2 کا تجارتی پیمانے پرآپریشن شروع کرنے کااعلان کیاہے۔ یونٹ 2 سے قومی گرڈ میں صفر کاربن اخراج کے ساتھ تیار کردہ 1ہزار400 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا، اس طرح سے یونٹ 1 اور 2 کی کل پیداوار 2ہزار 800 میگا واٹ ہوگئی ہے ۔ اس نئے سنگ میل سے ای این ای سی اور اس کے ذیلی اداروں نے ہفتے کے چوبیس گھنٹے صاف توانائی کی پیداوار کے ساتھ ملک کی بجلی کی ضروریات کا ایک چوتھائی پورا کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنے کا نصف ہدف حاصل کرلیا ہے۔ یونٹ 2 کے تجارتی پیمانے پر پیداوار کے آغاز کے ساتھ، عرب دنیا کے پہلے ملٹی یونٹ آپریٹنگ پلانٹ براکہ یومیہ ہزاروں میگا واٹ کاربن فری بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ای این ای سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او محمد ابراہیم الحمادی نے کہاکہ براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ متحدہ عرب امارات کے لیے ایک پائیدار پاور ہاؤس ہے۔ یونٹ 2 کے کمرشل آپریشنز کے آغازسے براکہ پلانٹ سے کاربن اخراج سے پاک بجلی کی پیداوار دوگنا ہوگئی ہے، جس سے نیٹ زیرو 2050 کے تعاقب میں تیزی سے ڈیکاربونائزیشن ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ 1 کے بعد 12 ماہ سے بھی کم عرصے میں یونٹ 2 کے تجارتی پیمانے پر پیداوار شروع کرنے ہم نے ملک کی میگا پراجیکٹ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ترین معیار تک ترسیل کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی علم کی تعمیر کی ہے اور اپنے توانائی کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے خواہاں دیگر ممالک کے لیے ایک کامیاب کیس اسٹڈی پیش کیا ہے۔ صاف توانائی کی طرف منتقلی کے لیے توانائی ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے ملک کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہوئے، ای این ای سی لاکھوں ٹن کاربن اخراج کو روکنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور موسمیاتی اثرات میں کمی میں مدد کرتے ہوئے 2050 تک یو اے ای نیٹ زیرو کے حصول کی کوششوں کی قیادت کررہا ہے۔ پلانٹ کے چار یونٹس کے تجارتی پیمانے پر کام شروع کرنے سے براکہ پلانٹ ملک کی بجلی کی ضروریات اک 25 فیصد پورا کرے گا اور سالانہ تقریباً2کروڑ24لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کو روکے گا، جو 48 لاکھ کاروں سے خارج ہونے والی کاربن کے برابر ہے۔ 2025 تک، یہ پلانٹ ابوظہبی کی 85 فیصد سے زیادہ صاف بجلی پیدا کرے گا، جو دہائی کے وسط تک ابوظہبی کے کاربن کے اخراج کو 50 فیصد تک کم کرنے میں سب سے بڑا معاون بن جائے گا۔ براکہ پلانٹ پراجیکٹ کے مالیاتی اور تجارتی مفادات کو دیکھنے والے ای این ای سی کے ذیلی ادارے براکہ ون کمپنی کے سی ای او ناصر الناصري نے کہاکہ آج کا دن یونٹ 2 کے تجارتی آپریشنز کے ساتھ براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پروجیکٹ ک اہم ترین دن یے۔ اس کے ساتھ ہم نے امارات واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی (ای ڈبلیو ای سی) کو 2016 کے پاور پرچیز ایگریمنٹ کے مطابق دوگنا بجلی فروخت کے قابل ہوگئے ہیں۔ یونٹ 2 کا تجارتی آپریشن ای ڈبلیو ای سی اور ابوظہبی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ٹرانسکو) کے مسلسل تعاون سے ممکن ہوا ہے براکہ پلانٹ کو چلانے اور اس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ای این ای سی کے ذیلی ادارے نواہ انرجی کمپنی کے سی ای او علی الحمادي نے کہا کہ یونٹ2 کے کمرشل آپریشنز کا آغاز متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ہماری ٹیموں کے عالمی معیار کے آپریٹنگ تجربے کے نتیجے میں ہوا ہے۔ ابوظہبی کے الظفرہ ریجن میں واقع براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئر انرجی پلانٹس میں سے ایک ہے، جس میں پرامن جوہری پروگرام کے ذریعے صاف توانائی کی پیداوار کے چاراے پی آر1400 یونٹ نصب ہیں۔

Comments (0)
Add Comment