محمد بن زاید سے ایکسپو 2020 دبئی میں شریک عہدیداروں اور کمشنر جنرلز کی ملاقات

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان سے ایکسپو 2020 دبئی میں شریک متعدد عہدیداروں اور کمشنر جنرلز نے ملاقات کی۔قصرالبحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران شیخ محمد اور مہمانوں نے اس غیر معمولی تقریب میں اپنے ممالک کی شرکت کی اہمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اپنے ممالک کی ثقافتوں اور تہذیبوں کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اپنی شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی موجودہ اور مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔اس موقع پر مہمانوں نے عزت مآب شیخ محمد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ایکسپو 2020 کے شرکاء اور نمائش کنندگان کو فراہم کی جانے والی معاونت، خدمات اور سہولیات کے لیے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سراہا جس کی بدولت ان کی شرکت اور اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment