دبئی،: دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہےکہ عالمی حکومتی سربراہی اجلاس (ڈبلیو جی ایس) جدت پر مبنی حکومت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس دنیا بھر سے سوچنے والے رہنماؤں اور فیصلہ سازوں کے ایک بڑے گروپ کو ان خیالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے جو حکومت کے لیے ایک نیا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔ولی عہد نے ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ ڈبلیو جی ایس 2022 کے پری سمٹ دن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "The Long View: Lessons from Investment Leaders”کےعنوان سے سیشن میں شرکت کی۔ سیشن میں بلیک کروک کے سی ای او لیری فنک اور مبادلہ کے سی ای او خلدون مبارک نے کلیدی خطاب کئے۔شیخ حمدان نے "وزارتی اجلاس: عرب یوتھ منسٹرز” میں بھی شرکت کی۔ ولی عہد نے کہا کہ سربراہی اجلاس دنیا بھر کی حکومتوں کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اختراعی خیالات اور حل پیدا کرے گا اور جدید سائنس، علم اور اختراعات کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی پذیر ماحول سے حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئے طریقوں پر مکالمے کو فروغ دے گا۔شیخ حمدان نے کہاکہ یہ سربراہی اجلاس عزت مآب شیخ محمد بن راشد کے اعلیٰ اختراعی صلاحیتوں کے ساتھ متحرک حکومتی ماحولیاتی نظام بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو تبدیلی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے۔اس تقریب کا مقصد حکومتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے بارے میں نئے علم اور بصیرت کو سامنے لانا ہے تاکہ ایسی پائیدار ترقی کی حکمت عملیوں کو نافذ کیا جاسکے جو قوموں کو اپنے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل بنانے میں مدد کر سکیں۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2022 میں 190 ممالک سے 4,000 سے زیادہ سینئر سرکاری افسران، ماہرین اور نجی شعبے کے رہنما شریک ہوں گے۔ 110 سے زیادہ مباحثوں میں حکومت کے مستقبل پر بات چیت کے لیے 30 سے زیادہ عالمی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔