متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا ‘2اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو اپریل بروز ہفتہ سے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوگا، اماراتی حکام نے جمعہ کی شام ابوظبی میں اعلان کیا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے والی کمیٹی نے ابوظبی کے وزارت انصاف کی عمارت میں نماز مغرب کے بعد میٹنگ کی اور رمضان کے چاند کی تصدیق کی۔ متحدہ عرب امارات میب ہجری مہینوں کے تعین کیلئے قائم چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن العواد النعیمی کی صدارت میں ہوا

جس میں متعدد سینئر حکام بھی شامل تھے۔ کمیٹی کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ شعبان 1443 ہجری کا آخری اور دن ہوگا اور ہفتہ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment