متحدہ عرب امارات میں11اپریل سے رہائشی اسٹیکرکا اجرا منسوخ اور متبادل رہائشی شناختی کارڈ کی منظوری ک آغازہوگا

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکورٹی نے 11 اپریل 2022 سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے رہائشی اسٹیکر کا اجرا معطل اوران کی رہائشی حیثیت کے ثبوت کے لیے متبادل کے طور پر امارات شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،اس کا مقصد غیر ملکیوں کے لیے صارف خدمات کو بہتر کرتے ہوئے ان کی خوشی کو بڑھانا ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے رہائشی اسٹیکر کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے فراہم کردہ خدمات کو بہترکرنا اورآسانی پیدا کرنے کے لیے بہترین طریقوں کا اطلاق کرنا ہے جس کا مقصد رہائشی ثبوت کے اجرا اورتجدید کے عمل سے منسلک اقدامات کو کم کرکے اسے آسان بناناہے۔رہائش اور شناخت کی درخواستیں گزشتہ طریقہ کار کے تحت علیحدہ درخواست کی بجائے ایک ہی فارم کے ذریعے دی جاسکیں گی جس سے ایک درخواست کے ذریعے رہائشی اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائی جاسکے گی اس کا مقصد متعلقہ عمل کو بہتر اور ترقی دیتے ہوئے صارفین کے متحدہ عرب امارات میں قیام کو بہتر بناتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ورلڈ کلاس خدمات کے وژن کی عکاسی کرنا ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ اس کی سمارٹ ایپلی کیشن سے درخواست دینے کی صورت میں ممکنہ طور پر شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی حاصل کی جاسکتی ہے، اتھارٹی نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے جدید ترین امارات شناختی کارڈ میں رہائشی اسٹیکر میں درج تمام تفصیلات شامل ہیں جو ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات،کارڈ کی سطح پر ریڈ ایبل ڈیٹا کی موجودگی کے ذریعے افراد کی ذاتی شناخت کو ثابت کرنے میں شناختی کارڈ کے استعمال کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔قائم مقام ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز میجر جنرل سعيد راكان الرشيدی نے کہا کہ رہائشی اسٹکرز کا اجراء روکنے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو رہائشی ثبوت کی فراہمی کے لیے جاری کردہ اماراتی شناختی کارڈ کی منظوری کا فیصلہ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری خدمات کی سطح کو بلند کرنے کے لیے معاون فیصلوں کے پیکج کا حصہ ہے اور یہ کہ رہائشی اسٹیکر کا گزشتہ ماڈل صرف اتھارٹی کی سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے الیکٹرانک طور پر دستیاب ہوگا۔اس اقدام کا مقصد اس مدت کے دوران شناختی کارڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے عبوری سہولت کو بڑھانا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اتھارٹی نے ایوی ایشن سیکٹر میں متعلقہ حکام کے ساتھ اشتراک عمل کو مضبوط بنایا ہے تاکہ درست رہائشی اجازت نامے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے والوں کی ملک میں واپسی کے عمل کو آسان بنایا جاسکے تاہم اس سے پہلے ایئر پورٹس پر ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے پلیٹ فارم پر دستیاب پاسپورٹ ریڈرسے اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ ملک میں داخلے کی شرائط کو پورا کیا گیا ہے ۔الرشيدی نے بتایا کہ اتھارٹی نے افراد کی رہائشی تفصیلات ایک پرنٹ شدہ فارم کے ذریعے حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری تکنیکی سہولیات تیار کر لی ہیں اس فارم کے لیے اتھارٹی کی سٹیمپ کے ساتھ، اٹھارٹی کی ایپلی کیشن یا ویب سائٹ www.icp.gov.ae، پر سمارٹ سروسز سسٹم کے ذریعے انفرادی اکاونٹس کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔الرشيدی نے مزید بتایاکہ اس فیصلے کے نافذ العمل ہونے سے رہائشی کے پاسپورٹ کی وصولی اور حوالگی کی سروس بند ہو جائے گی جو پہلے رہائشی اسٹیکر کی تنصیب کے لیے حاصل کی جاتی تھی۔اس سے اتھارٹی کی رہائش کی تبدیل شدہ مکمل سمارٹ سروسز حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے صارفین کی خوشی میں اضافہ اور اجراء اور تجدید کے عمل میں معیاری آسانی لائی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment