ایک ارب کھانوں کی مہم کے پہلے چھ دن میں 76ملین کھانے اکٹھےہوگئے

دبئی،(بیورورپورٹ) خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی خوراک کے عطیہ کی مہم ایک ارب کھانوں کے اقدام نے صرف چھ دنوں میں 76 ملین کھانے اکٹھے کیے ہیں۔محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹوز (MBRGI) کے زیر اہتمام یہ اقدام دنیا بھر کے 50 ممالک میں کمزور طبقوں بشمول بچوں، پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور آفات اور بحرانوں کے متاثرین کی غذائی قلت دور کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔اس اقدام کے صرف 6 دنوں کے اندر 45,491 عطیہ دہندگان اور 98 حصہ لینے والے اداروں نے 76 ملین کھانے فراہم کرنے میں تعاون کیا ہے۔اس سے 100 ملین کھانے کی مہم کے دوران جمع کیے گئے 220 ملین کھانوں کے علاوہ جمع کیے گئے کھانوں کی مجموعی تعداد 296 ملین ہوگئی ہے۔چھ ممالک جن میں بھارت ، لبنان، اردن، کرغزستان، تاجکستان اور مصر شامل ہیں میں ان کھانوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ایک ارب کھانوں کی مہم کی بنیاد 100 ملین کھانوں کی مہم کی کامیابی پر رکھی گئی تھی جو گزشتہ سال رمضان کے دوران چلائی گئی تھی اور اس نے 220 ملین کھانے جمع کرنے اور انہیں پوری دنیا میں تقسیم کرنے کے اپنے تمام اہداف کو عبور کر لیا تھا۔ایک ارب کھانوں کے اقدام کا ہدف 780 ملین اضافی کھانے جمع کرنا اور انہیں دنیا کے 50 ممالک میں تقسیم کرنا ہے۔MBRGI کے سیکریٹری جنرل محمد القرقاوی نے کہاکہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شروع کیئے گئے ایک ارب کھانے کے اقدام کے حوالے سے جو عطیات ہمیں ملے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری اور انسان دوستی کے عزم کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ارب کھانوں کا اقدام دنیا بھر کے غریبوں اور ضرورت مندوں تک خوراک کی امداد کے ساتھ پہنچتا ہے جس کی انہیں اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی ہدایت اور جذبے کی بدولت دینے اور یکجہتی کی اچھی طرح سے قائم اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔عطیہ دہندگان درج ذیل عطیہ چینلز کے ذریعے ایک ارب کھانوں کی مہم میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مہم کی آفیشل ویب سائٹ www.1billionmeals.ae۔ ایمریٹس NBD پر مہم کے اکاؤنٹ میں بینک ٹرانسفر نمبر: AE300260001015333439802 ہے۔عطیہ دہندگان ماہانہ سبسکرپشن کے ذریعے "Meal” یا "وجبة” بذریعہ ایس ایم ایس 1020 پر du نیٹ ورک پر یا اتصالات نیٹ ورک پر 1110 پر روزانہ ایک درہم عطیہ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔اسکے علاوہ مہم کے کال سینٹر کے ٹول فری نمبر 8009999 کے ذریعے بھی عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ایک ارب کھانوں کا اقدام دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو خوراک کی فراہمی تک براہ راست رسائی فراہم کر رہا ہے اور اس میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، فوڈ بینکنگ ریجنل نیٹ ورک (ڈبلیو ایف پی)،محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ (MBRCH)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR)، UAE فوڈ بینک اور اس مہم سے مستفید ہونے والے ممالک میں متعدد مقامی خیراتی اور انسانی تنظیمیں ادارے بھی اس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment