ابوظہبی پولیس نےخراب موسمی حالات میں کام کرنے والے روشن ای پینلز،اشارےنصب کردیئے

ابوظہبی:ابوظہبی پولیس نے امارت بھر میں روشن ای پینلز اور اشارے نصب کیے ہیں تاکہ خراب موسمی حالات میں بھی گاڑی چلانے والوں کو حد رفتار کے بارے میں خبردار رکھا جاسکے۔ ابوظبی پولیس کے ایک بیان کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد کے نشانات کو بارش، تیز ہواؤں، ریت کے طوفان اور شدید دھند کے دوران چالو کیا جائے گا تاکہ موٹرسواروں کو محفوظ فاصلہ رکھنے کی تنبیہ کی جا سکے۔ پولیس نے موٹرسواروں پر زور دیا ہے کہ وہ خطرناک موسمی حالات کے دوران ابوظبی امارت میں ٹریفک سیفٹی کے لیے مشترکہ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ حد رفتار کی تعمیل کریں۔ بیان میں موسم کی پیشن گوئی اور متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر بھی زور دیا گیاہے۔

Comments (0)
Add Comment