وزارت رواداری کے زیراہتمام "زاید:انسانی اقدار کا ایک گلدستہ” فورم کا انعقاد

ابوظہبی(ویب ڈیسک)رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے کہا ہےکہ "زاید: انسانی اقدار کا ایک گلدستہ” فورم مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی سخاوت کاعکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زاید انسانی ہمدردی اور فلاحی کاموں کی حمایت کے لیے ممتاز تھے ۔وہ دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ وہ ہر ایک سے پیار کرتے تھے اور ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ شیخ نھیان نے ان خیالات کا اظہار "زاید: انسانی اقدار کا ایک گلدستہ” کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام وزارت رواداری اور بقائے باہمی نے کیا تھا۔ وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی اورمتحدہ عرب امارات اور عرب خطے میں سماجی، انسانی اور تعلیمی شعبوں کی ممتاز شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شیخ زاید مرحوم کی میراث پر عمل کرتے ہوئے رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کے شعبوں میں ملک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں رضاکارانہ خدمات کی اقدار کو فروغ دینے، ایکسپو 2020 دبئی کے رضاکارانہ تجربات اور دنیا بھر میں اماراتی فلاحی تنظیموں کے کردار کا اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں ہلال احمر امارات ، زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (زاید CHF)، صندوق الوطن، ایکسپو 2020 دبئی کی رضاکار ٹیموں اور نیویارک۔ابوظبی یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ملک میں ترقیاتی فاؤنڈیشنز اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اداروں نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment