یواے ای صدر کے انتقال پر تعزیت ،پاکستان،بھارت، اسرائیل کے سربراہان ایک ہی روز دبئی پہنچ گئے

اسلام آباد (لیڈنگ نیوز) دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ا اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 مئی 2022 اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں گے۔بھارتی وزارت خارجہ (MEA) نے کہا کہ وہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان سے اظہار تعزیت کیلئے نائب صدرپی ایم وینکیا نائیڈو 15 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے تاکہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اطہار تعزیت کرینگےاسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ صدر آئیزک ہرزوگ کا خلیجی ریاست کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا اور وہ مبینہ طور پر نئے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے،خلیجی ملک UAE کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان طویل عرصے سے علالت کے باعث جمعہ کو انتقال کر گئے تھے،شیخ محمد بن زید النیہان کو فیڈرل سپریم کونسل نے ملک کے تیسرے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے،

Comments (0)
Add Comment