پاکستانی ٹی وی چینل سما ٹی وی کے عالمی دفتر کا قیام‘دبئی میں تقریب

دبئی (لیڈنگ نیوز )پاکستانی وی چینل سما ٹی وی کے بین الاقوامی دفتر کے قیام کی تقریب سی ای او سما ٹی وی نوید صدیقی ہیڈ آف انٹرنیشنل محمد رازق معروف سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی، اینکر کزن ناز سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی افراد اور صحافیوں کی شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سما ٹی وی نوید صدیقی نے کہا کہ سما ٹی وی پاکستانی عوام کا پسندیدہ چینل ہے پاکستانی ناظرین کی محبت نے ہمیں ہمت اور حوصلہ دیا کہ ہم اب بین الاقوامی سطح پر بھی سما ٹی وی کی نشریات کو لے کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں دفتر قیام کر کے دنیا بھر میں اپنے نٹ ورک کو پھیلانے کا عزم ظاہر کیا ہے کمپنی نے انٹرٹیرمنٹ کے شعبے میں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرٹیرمنٹ چینل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے پاکستانی ناظرین کے سما ٹی وی پر اعتماد نے ہمیں ہمت دی کہ ہم بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانیوں کے لیے اس چینل کو وسعت دیں تا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی ملکی اور غیر ملکی خبروں سے باخبر رہیں انہوں نے کہا کہ سما ٹی وی چینل گزشتہ چودہ سالوں سے پاکستان اور مڈل ایسٹ / مشرق وسطی میں اردو خبروں کی دنیا میں نمایاں پوزیشن پر رہا ہے اس کی لانچنگ سے ہم نے دوبارہ اپنے آپکو مستحکم کیا ہے ہمارا ارادہ بین الاقوامی دنیا شمالی امریکہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی موجودگی کو یقین بنانا ہے انہوں نے کہا کہ سما ٹی وی پانچوں بر اعظموں میں اٹھائیس میلن پاکستانیوں تک اپنی نشریات کو پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے سما ٹی وی کے بین الاقوامی آپریشن کے ہیڈ محمد رازق نے کہا کہ سما ٹی وی ایک برینڈ ہے اپنی متوازن اپروچ اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ بین الاقومی سطح پر بھئ نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہم ایک ایسا انٹرٹیرمنٹ چینل متعارف کروانے جا رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں پاکستان کے کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کراے گا انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے منفرد پاکستانی برینڈ کی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں جو بین الاقوامی ذوق کے مطابق پاکستانی کلچر کا عکاس ہو گا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا تقریب سے سیاسی و سجماجی اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کیا اور سما ٹی وی کے اس اقدام کو سہرا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments (0)
Add Comment