پاک بھارت کشیدگی،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ طلب کرلیا،

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کا اجلاس (آج) بدھ کو دوبارہ طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں تینوں سروسز چیفس،وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شرکت کرینگے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

پاک بھارت کشیدگی
Comments (0)
Add Comment