بینک الحبیب کے تحت دبئی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے 2روزہ عید روڈ شو

دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نجی بینک، بینک الحبیب کی جانب سے امارات کی ریاست دبئی میں مقیم بلیو کالر پاکستانی کمیونٹی کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے دو روزہ عید روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔عید روڈ شو کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اجازت اور قونصل خانہ پاکستان دبئی کے تعاون سے کیا گیا۔۔دبئی بھر میں اس حوالے سے 4 کیمپ لگائے گے اور ورچوئل کرکٹ کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔۔روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی کامیابی کے بعد اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے مطابق پاکستان کے صف اول کے نجی بینک بنک الحبیب اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات مہیا کرنے میں سرگرم ہے ۔

۔ بڑی عید کی خوشیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی لیبر کمیونٹی کو شامل کرتے ہوئے نجی بینک کی جانب سےدوروزہ عید روڈ شو کا دبئی بھر میں انعقاد کیا گیا کسی پاکستانی بینک کی جانب سے امارات میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد روشن ڈیجیٹل اکاونٹ عید روڈ شو ہے۔بینک الحبیب اس سے قبل مسقط کے دارالحکومت عمان میں بھی اس قسم کے کامیاب روڈ شوز کا انعقاد کرچکا ہے۔۔آر ڈی اے عید روڈ شو میں دبئی حکومت کے پرماننٹ کمیٹی آف لیبر آفئیرز کے جنرل سیکرٹری ہز ایکسی لینسی عبداللہ لشکری محمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

جبکہ معروف عرب کاروباری شخصیات ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر بو عبداللہ،ہز ایکسی لینسی راشد آل عامری ، ماڈل ،فلم پرڈیوسر ہنی علی ، سوشل میڈیا سٹار اور ادکار فہد اسد اور معروف میوزک پروڈیوسر اور بزنس مین ڈاکٹر عثمان ظفر نے بطور گیسٹ آف آنرز شرکت کی دو روزہ عید روڈ شو کے کیمپس میں نجی بینک کی انتظامیہ قمبر علی،کنٹری ہیڈ یواےای کاشف سلیم،شیریار صفدر،سید جیری حیدر زیدی اور مزمل حنیف نےمعزز مہمانوں اور پاکستان کی لیبر کمیونٹی کو بریفنگ دی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن قربانی اور زرمبادلہ فوری پاکستان بیجھنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی نجی بینک کی جانب سے دی جارہی ہیں۔۔۔جو منفرد اقدام ہے۔۔

دوروزہ عید روڈ شو میں بلیو کالر کمیونٹی کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے اورانہوں نےاعتماد کااظہار کرتے ہوئے آن لائن اکاونٹس اوپن کرائےاس دوران 1ہزار خوش نصیب اکاونٹ ہولڈرز کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا کیاگیا۔۔اس موقع پر چیف گیسٹ ،گیسٹ آف آنرز اور بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دبئی میں کامیاب روڈ شو کے انعقاد کے کے بعد آنے والے دنوں میں دیگر اماراتی ریاستوں میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ روڈ شو کئے جائیں گے۔۔پہلے روز ڈولسکو لیبر کیمپ جبل علی اور ڈولسکو لیبر کیمپ ال قوض جبکہ دوسرے روز یونیک لیبر کیمپ جبل علی اور ڈیزرٹ لیبر کیمپ ال قوض میں عید روڈ شو کا اہتمام کیا گیا اور بلیو کالر پاکستانیوں اور بنک الحبیب کے درمیان ورچوئل کرکٹ کے مقابلے بھی ہوئے

Comments (0)
Add Comment