نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون موسیقار قرار اداکارہ کھربوں کے اثاثوں کی مالک ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے فوربز کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ گلوکارہ روبن ریحانہ 3 کھرب روپے کے قریب اثاثوں کی مالک ہیں جوکہ فوربز کی جانب سے دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ قرار دے دی گئی ہیں۔آوٹ لک کے مطابق امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ ان کے میوزک کیرئیر اور میک اپ برانڈ سے ہونا شروع ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریحانہ کے دونوں میک اپ برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام ماڈلز اور اداکاراؤں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لانچ کے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ریحانہ نے دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقارکا اعزاز حاصل کیا تھا۔