وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا آزادکشمیر میں ریلی سے خطاب

کوہالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوہالہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں ظلم کی داستان طویل ہے، عارضی لکیریں دلوں کے فاصلے کم نہیں کرسکتیں، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 70سال کی بربریت کے باوجودکشمیریوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سے کشمیریوں کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے، انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کاہربچہ کہہ رہاہے ”کشمیربنے گا پاکستان“، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ کشمیرکی جدوجہد بہت طویل ہے،

ان گنت قربانیاں دی گئیں، کشمیریوں کاحوصلہ اورجذبہ حریت چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان عالمی سطح پرکاوشیں کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے اس اقدام نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکر دیا ہے۔

شاہ محمودقریشی
Comments (0)
Add Comment