شارجہ / یو اے ای (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے جشن آزادی کا کیک کاٹا سردار عبد القیوم نیازی نے سوشل سنٹر شارجہ انتظامیہ کی جانب خصوصی شیلڈز بھی شرکاء میں تقسیم کیں۔
۔ سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر آگے
بڑھنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں ، سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وورسیز کا پاکستان کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرآج کے دن ہم اپنے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں ،اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔