لبریشن فرنٹ یو اے ای کے زیر اہتمام دبئی میں یاسین ملک رہا کرو کانفرنس کا انعقاد

دبئی(لیڈنگ نیوز )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو اے ای کے زیر اہتمام یسین ملک کو رہا کرو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا Realse yasin malik conference مسلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعہ نہیں ہے پاکستان اور بھارت کا باشعور طبقہ آگے بڑھ کر قیام امن کے لئے کردار ادا کرے بھارت اور پاکستان ملکر کشمیر کے ریاستی وسائل ہڑپ کر رہے ہیں کشمیری پاکستان اور بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں دونوں ممالک غاصب ہیں کشمیر پر ان کا جابرانہ قبضہ ہے قمر اسلم ہم ریاست سے تمام غیر ملکی قابض افواج کا فوری انخلا چاہتے ہیں کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیری عوام کو خود کرنے موقع دیا جائے سردار ایاز ،خالد کشمیری ،سردار حنیف تفصیلات کے مطابق دبئ کے مقامی ہوٹل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام یاسین ملک رہائ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے مقررین نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے خارج کر کے رہا کیا جائے ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے تشخص کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائ اور یاسین ملک کی گرفتاری اسی منصوبے کی کڑیاں ہیںیاسین ملک کی عمر قید کی ظالمانہ سزا غیر انسانی ہے

۔عالمی برادری ہندوستان پر سیاسی و معاشرتی دباؤ ڈالے اور یاسین ملک کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کرے۔مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دیا جائے۔بھارت اپنی ظالمانہ پالیسیوں کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع ریاست کی مستقل آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے کشمیریوں کی تحریک گزشتہ 76 سال سے جاری یے ہندوستان کے ظلم جبر کے باجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے لڑتے رہیں گئے مقررین خطاب کرتے ہوئے 3سال قبل ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حثیت کو خاتمہ کیا اور 3 سال بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان 15ویں آئینی ترمیم کر کے ریاست کی شناخت کو ختم کرنا چاہتا جو کسی صورت کشمیریوں کے لئے ناقابل قبول ہے ان کا مزید کہنا پونچھ میں گزشتہ 15 حالات پیدا کیے اس کی ذمہ دار نام نہاد حکومت یے ہم حکومت کو متینہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان ریا ست کی شناخت کو ختم کر کے صوبہ بنائے تو کشمیری کسی صورت نہیں مانیں گئے ہم عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان پر دباو ڈالا جائے کشمیر یوں کو رائے شماری کا موقع فراہم کیا جائے کشمیری خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں کانفرنس سے صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ قمر اسلم، جنرل ، سیکٹری سردار ایاز، گلف کے سابق صدر خالد کشمیری ، سردار حنیف ،عرفان کشمیری، حمزہ راجپوت، وقاص ڈار،ادریس بٹ ،ولید چوہدری، ریاض راجپوت ،سجاد خان ،نسیم خورشید، اور دیگر نے خطاب کیا

Comments (0)
Add Comment