تارکین وطن پاکستانیز کو ووٹ کا حق دیا جائے‘چوہدری سرور

دبئی (روپورٹ سہیل خاور)سابق گورنر پنجاب و چیرمین گرینڈ اوررسہیز کلب چوہدری محمد سرور نے کہا ھے کہ اوررسہیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دیا جائے ساتھ ساتھ قومی ،و صوبائی اسمبلیوں دنیا کے مختلف خطوں میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کے لحاظ سے سیٹیں مختص کی جائیں، جس کے لئے آج دوبئی سے کمپین لاونج کی جا رھی ھے اس کا حصہ بنیں، میں نے آج تک جو بھی کمپین لاونج کی ھے ناکامی کا سامنا نہیں ھوا ،اوررسہیز پاکستانیز کو ان کے حقوق لے کر دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں جی او پی کے زیر اھتمام تقریب جشن آزادی پاکستان میں کیا ،میزبان جی او پی یو اے ای کے صدر ملک منیر اعوان و خان زمان سرور تھے ،دیگر عہدے دارن اعجاز منیر، عمر بلوچ، فضل آمین یوسف زئی، عبدالہادی اچکزئی، نوید انور،راجہ سلیم، جمیل بنگیال، راجہ خالد، نورید اعوان، جعفر حسین، ایم شبیر، ۔خان زمان سرور اور ملک منیر اعوان نے بھی اظہار خیال کیا، چوہدری محمد سرور کی کمپین میں ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا چوہدری محمد سرور ھمارے قافلہ کے سا لار ھیں ھمیں اوررسہیز پاکستانیز کے مسائل اور مشکلات کے حل کرنے میں جو بھی حکم دیں گے ھم ان کے شانہ بشانہ چلیں گے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا۔25 ستمبر کو لاہور میں انٹرنیشنل اوررسہیز پاکستانیز کانفرنس منعقد ھو رھی ھے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت کے نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی ،ھم اس کانفرنس میں اپنے مطالبات آفیشل کو دیں گے ، اوررسہیز کے لئے ھمارا پلیٹ فارم غیر سیاسی ھے لیکن تمام پارٹیوں کے لوگ اس شامل ھوں گے ،میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتا ھوں کہ پاکستان سے جتنی محبت اوررسہیز پاکستانیز کرتے ھیں دنیا کی کوئی اور قوم نہیں کرتی جب بھی پاکستان پر مشکل وقت یا آفت آئی ھمارے اوررسہیز پاکستانیز نے بزھ چڑھ کر حصہ لیا، انہوں نے مزید کہا، جب تک اوررسہیز پاکستانیز منظم نہیں ھوں گے پاکستان کے ھر ضلع میں اپنی قانونی و انتظامی ٹیم نہیں بنائیں گے آپ کو انصاف نہیں ملے گا ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گرینڈ اوررسہیز کلب لاونج کیا ھے یہ اوررسہیز پاکستانیز کے حقوق کی جنگ لڑے گا ،اوررسہیز انصاف کے لئیے مارے مارے پھرتے ھیں پاکستان میں ٹھگ اوررسہیز پاکستانیز کو بھی معاف نہیں کرتے زمینوں دوکانوں اور کاروبار پر قبضہ کیا جاتا ھے ھمیں گزشتہ 75 سالوں کا تجزیہ نہیں کرنا کہ کیا کھویا کیا پایا جب تک حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے نہیں کرتے ھم پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان نہیں بنا سکتے

Comments (0)
Add Comment