دبئی(بیورورہورٹ) رائزز فاونڈیشن سکولز کوٹلی میں سالانہ کمپیٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں ضلع بھر رائزز فاونڈیشن کے سکولز نے حصہ لیا۔ تقریب میں رائزز فاونڈیشن سکول کوٹلہ کے بچوں نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھاتے ہوئے بیسٹ ایوارڈ لے اڑے۔ یہ کوٹلہ سکول کی مسلسل دوسری بار شاندار کارکرد گی رہی۔
فائنل نتائج کے مطابق رائزز فاونڈیشن سکولز کے زیر انتظام کشمیر لیول پہ تقاریری مقابلے میں رائزز فاونڈیشن کوٹلہ کی ہونہار طلبہ
تسمیہ اشفاق نے ریاست بھر میں تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ روباب الیاس نے دوسری اور ثمن راسب نے تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبلو میں ذہن شبیر، نوشہر علی حیدر قربان، مقدس وقار و دیگر نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے رئزز فاونڈیشن کوٹلہ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس کے علاوہ کوئز پروگرام میں بھی رائزز کوٹلہ اول نمبر پر رہا۔ یقینا یہ رائزز فاونڈیشن کوٹلہ اور گاوں کوٹلہ کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
یو اے ائی میں مقیم کوٹلہ اور گرد و نواح کے گاوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے۔ اس کامیابی پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ادارے کی
کارکردگی کو سرہاتے ہوئے بچوں کی اس شاندار کامیابی پر انھیں مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے جنھوں نے انتھک محنت کے بچوں کو اس قابل بنایا کہ وہ کوٹلی بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔