عمران خان کے اچانک اسلام آباد جانے کی وجہ کیا ہے، کونسی بڑی وکٹ اڑنے والی ہے، چوہدری نثار نے صورتحال واضح کردی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں سے متعلق چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ

تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہے۔چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ عمران خان کے اعلان کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

ch nisarimran khan
Comments (0)
Add Comment