بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ‘جموں کشمیر پیپلزپارٹی یو اے ای کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امتیاز رفیق عہدے سے احتجاجاًمستعفی

یو اے ای (نمائندہ خصوصی)بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ‘جموں کشمیر پیپلزپارٹی یو اے ای کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امتیاز رفیق عہدے سے احتجاجاًمستعفیٰ ‘تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے بعد جموں کشمیر پیپلزپارٹی یو اے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امتیاز رفیق نے عہدے سے احتجاجاًاستعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی اپنے نظریات سے بلکل ہٹ چکی ہے اسد ابراہیم نے سردار ابراہیم اور خالد ابراہیم کے نظریات کو دفن کردیا بلدیاتی الیکشن میں من پسند افراد کو ٹکٹ سے نوازا گیا جبکہ نظریاتی کارکنوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا میں حتجاجاً مستعفی ہوتا ہوا ور ہمارے خاندان نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کا حصہ نہیں رہیں گے اور نہ ہی کسی پیرا شوٹر کو تسلیم کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی میں خاندان کیساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا

Comments (0)
Add Comment