لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔عبدالعلیم خان نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے اس لیے سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں، سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا زور توڑنے کے لیے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔نئی جماعت کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم و چراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔