پوری قوم جمعے کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی، فردوس اعوان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے ارکان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق بھرپور اعتماد کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کےعوام کی آواز بن چکےہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 30 اگست کو 12 بجے 30 منٹ کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول طلبہ و طالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیرکے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے وزیراعظم کا حوالہ دتیے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں باور کرایا کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی ہو نہ ہو لیکن پاکستانی حکومت اور عوام ساتھ کھڑے ہیں‘۔

فردوس اعوان
Comments (0)
Add Comment