راجہ شیراز کی مریم کشمیری کو ن لیگ آزاد کشمیر خواتین کی مرکزی نائب صدر نامزد ہونے پر مبارکباد

کراچی (لیڈنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی انتہائی متحرک اور نظریاتی کارکن محترمہ مریم کشمیری کو پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر نامزد ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ھم میاں محمد نواز شریف مریم نواز صدر مسلم لیگ ن پاکستان میاں محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر اور دیگر قیادت کے شکر گزار ہیں جہنوں نےاچھا فیصلہ کیا کارکن کو عزت دی ایسے فیصلوں سے پارٹی مضبوط ہوگی اور نظریاتی کارکنوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون سردار شیراز خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ غلام قادر صدر جماعت کے ایسے فیصلوں سے کارکنوں میں خوشی ہوئی کارکنوں کے دلوں میں اپ کی عزت بڑھی ہے اور امید کرتے ہیں کے یہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی کی خواتین ونگ کو مذید فعال بنانے میں اپنا اھم کردار ادا کریں گی۔سردار شیراز خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت نے مشکل وقت میں حکومت کو سنبھالا اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوشش جاری امید ہے جلد مہنگائی میں اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔اس وقت مسلم لیگ ن نے اپنی سیاسی ساکھ کو ملک وقوم کے لیے داو پر لگایا ہے وہ وقت دور نہیں جب ملک ایک بار پھر خوشحالی کی راہ میں گامزن ہوگا ۔اس وقت آزادکشمیر میں پارٹی قیادت کو پارٹی کے مفاد اور استحکام کے لیے نظریاتی لوگوں کو سامنے لانا ہوگا جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے ۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ کا دور سنہری دور گزرا ہے جلد پاکستان اور کشمیر میں مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے اقتدار میں ہوگی ۔مریم کشمیری جیسی متحرک خواتین ہمارے لیے اثاثہ امید وہ اپنی ذمہ داریوں کا احسن طریقے سے سرانجام دیں گی اور پارٹی کو مضبوط ومنظم کرنے میں اپنا کردار پہلے سے زیادہ ادا کریں گی ۔

Comments (0)
Add Comment