وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ 9 ستمبر کو جنویوا جا کر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی بار مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا گیا ہے اور اب وہ بھی جنیوا مین اقوامِ متحدہ کے دفتر میں اس مسئلے پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور یورپ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فضائی حدود کو بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے لیکن اس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے جبکہ بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دیواربرلن گرسکتی ہے توایل اوسی بھی ٹوٹ سکتی ہے، کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا ہے،بھارت بیک فٹ پر کھیل رہا ہے، یہ پچ عمران خان کی ہے، پاکستان فرنٹ فٹ کھیل رہا ہے۔