’’نوازشریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم پاکستان ‘‘ جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے جو نئی حکومت کے آتے ہی رک گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور سازش کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے۔

وہ سب جانتے ہیں لیکن اس طرح ملک کا نقصان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، عوام پر زبردستی مسلط کی گئی یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور ایک بار پھر مسلم لیگ ن واپس آئے گی اور نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

جاوید ہاشمینوازشریف
Comments (0)
Add Comment