عمران خان نے جنگ کیا لڑنی ہے، بھارت سے جنگ ہم لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا جامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت ناجائز اور نااہل ہے اس لیے اسے رہنے کا کوئی حق نہیں۔حکومت کو ہٹانے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔مگر فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوامی مینڈینٹ چوری کر کے بنی ہے۔اور اس کے خلاف اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہمارا دھرنا اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کا دھرنا ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے دھرنے سے متعلق مزید بتایا کہ میری گرفتاری سے بھی مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ مارچ کی دوسری اور تیسری قیادت موجود ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر کوئی پریشان ہے۔یہاں تک کہ میڈیا پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔خیال رہے جمعیت علماء اسلام ف کی وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی،جے یوآئی ف اب اکتوبر میں آزادی مارچ کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا، اپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے،ہم لاک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر”اگر جنگ ہوگئی توپھر بھی لانگ مارچ کیا جائے گا؟“ کے جواب میں کہا کہ اگر جنگ ہوگئی توبھی ہم اسلام آبادآکر لوگوں کو متحرک کریں گے ، عمران خان نے جنگ کیا لڑنی ہے، بھارت سے جنگ ہم لڑیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آج یہ بتا دوں کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی۔

عمران خان
Comments (0)
Add Comment