سردار تنویر الیاس کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف سیکٹریٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اسد خان عباسی ،ودیگر وکلاء نے درخواست دے دی مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایس ایچ او سول سیکرٹریٹ راشد حبیب نے وصول کی سول سیکرٹریٹ تھانہ کے باہر صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اسد خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ججوں کے بارے میں مسلسل الزام تراشیوں میں مصروف ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس معزز عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں اور ججوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ان کے توہینِ آمیز رویہ کی وجہ سے ان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او راشد حبیب نے کہا آہیں اور قانون کے مطابق درخواست پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments (0)
Add Comment