بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے، وزیر خارجہ

مطفر آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے جارحانہ بیانات دنیا کے سامنے ہیں، 75 سال سے کشمیری اپنے حق سے محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو نہیں بدل سکتی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے، بھارت دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر غیرمتنازع علاقہ ہے، درحقیقت کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں، پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ وہ جتنی چائے پینا چاہیں پلا سکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment