تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا ، اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں ، عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment