عمران کیساتھ کھڑی ہوں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی، یاسمین راشد

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا ہے کہ میں عمران کیساتھ کھڑی ہوں اور پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں؟ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہی۔
شیر پاؤ پل پر روڑ بلاک کرکے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment