عمران خان کی دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: عمران خان نے دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ملک بھر میں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment